اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مفتی عبدالقوی اورقندیل بلوچ کی سیلفیوں اور متنازع ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس کیس کی تمام تفصیلات جمع کر رہے ہیں ۔ مفتی عبدالقوی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے گا۔