اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شروش زدہ اسلامی ملک شام کے دارلحکومت دمشق میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا قابل تحسین اقدام، دمشق میں مہاجرین کیساتھ یکجہتی کیلئے افطاری کرنے پہنچ گئیں۔ اداکارہ انجلینا جولی نے عراقی و شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی اور مختلف کیمپسز کا دورہ کیا ۔ انجلینا جولی نے مسلمان پناہ گزینوں کے ساتھ افطار کے وقت افطار بھی کیا۔ انجلینا جولی ان دنوں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے عہدے پر فائض ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجرین کے مسائل نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے‘تمام مہاجرین کو مشتبہ تصور کرنا درست نہیں۔