اسلام آباد(مانیٹرنگ ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ قندیل بلوچ کو بھی رویت ہلال کمیٹی کا ممبر بنانے کی بات پر قہقہے گونج اٹھے منگل کے روز کمیٹی کے چیرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی میں سفارشی علماکی بھرمار ہے اگر کمیٹی میں مفتی عبدالقوی جیسے نام نہاد علماء ہوسکتے ہیں جو قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں تو قندیل بلوچ کو بھی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بنایا جائے جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاکہ آپ سفارش کردیں ہم اس کو بھی ممبر بنادیں گے۔