اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یش راج پروڈکشنز نے جب سے اپنی کامیاب فلم سیریز ’دھوم‘ کے چوتھے حصے ’دھوم ریلوڈڈ‘ کے حوالے سے خبر شیئر کی، اس دن سے مداح اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔گزشتہ سال یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ’دھوم ریلوڈڈ‘ جلد بنائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سے جب اس فلم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس فلم کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نہیں جانتا کیوں؟ لیکن کسی نے مجھ سے اب تک کچھ نہیں پوچھا‘۔’دھوم‘ میں جان ابراہام نے ولن کا کردار ادا کیا تھا، 2006 میں ریلیز ہونے والی ’دھوم 2‘ میں ہریتھیک روشن موجود تھے، جبکہ 2013 کی فلم ’دھوم 3‘ میں عامر خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔