ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور بالی وڈ فلم گینگ آف واسے پور سیریز کے تیسرے حصے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔دو ہزار بارہ میں آئی گینگز آف واسے پور کا پہلے حصہ آیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے جس کے بعد اس کا دوسرے پارٹ بنایا گیا جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ پہلے پارٹ میں مرکزی کردار نبھایا منوج باجپائی نے تو دوسرے میں نواز الدین صدیقی کی اداکاری رہی اعلیٰ۔فلم کو بہترین ڈائیلاگ کے لیے2013ء کے فلم فیئر ایوارڈز کے لیے ایوارڈ بھی ملا اور بزنس بھی اچھا رہا۔ اب اس فلم کا لایا جارہا ہے تیسرا حصہ جس کا اسکرپٹ کیا جارہا ہے تیار لیکن کون نبھائے گا مرکزی کردار یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔