پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج، وجہ انتہائی شرمناک

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر گوا میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان پر ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان پر ان کے شراکت دار مدہت گپتا کی جانب سے گوا میں ان کے خلاف 1 کروڑ 87 لاکھ کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے جب کہ ان پر جھوٹے آرکیٹیکچر کے ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، سوزین کے مینیجنگ پارٹنر مدہت گپتا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سوزین کو 2013 میں ان کے تخلیق کردہ فن پاروں کے عوض ایک کروڑ 87 لاکھ روپے ادا کئے تھے لیکن سوزین نے مقررہ وقت پر چیزیں فراہم نہ کیں اور جب یہ چیزیں انہیں ملیں تو وہ غیر معیاری بھی تھیں۔مدہت گپتا نے سوزین کی آرکیٹیکچر کی اسناد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمپنی نے بھارت میں آرکیٹیچکرز کی نمائندہ تنظیم کونسل آف آرکیٹیکچر سے سوزین کی اسناد کی تصدیق کرائی تو ادارے میں ان کا نام رجسٹرڈ نہیں تھا۔ کمپنی کے قانونی مشیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا، لیکن وہ شکایت درج کرنے میں گریز کررہی تھی تاہم عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سوزین کے خلاف مقدمہ دھوکہ دہی کے الزام کے تحت دائر کیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…