ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارلحکومت دہلی کی گلیوں میں غربت کی زندگی بسر کرنیوالی اداکارہ علیسہ خان کبھی عمران ہاشمی کی ساتھی اداکارہ تھیں ، کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والی علیسہ خان نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھاتو اسے روشن مستقبل دکھائی دیا لیکن ان کی کہانی بالی ووڈ کی دیگرہیروئنوں سے الٹ نکلی اور ایک ویڈیو سامنے آنے پر ساری دنیا ہی تاریک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا مطابق غازی آباد کی بنیاد رکھنے والے محمد نواب غازی الدین خان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی علیسہ نے بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کیا اور عمران ہاشمی کی ریلیز ہونیوالی فلم ’آئینہ‘ میں اداکاری بھی کی لیکن فیملی کی طرف سے لاتعلقی کی وجہ سے آج کل وہ بغیر کسی مقصد کے گریٹر کیلاش کی گلیوں میں گھومتی ہے جو چمکتے دمکتے ممبئی سے دہلی کی سڑکوں پر آجانیوالی لڑکی کی کہانی کے مترادف ہے۔رپورٹ کے مطابق اہلخانہ کی لاتعلقی کی وجہ عمران ہاشمی نہیں بلکہ ایک غیراخلاقی ویڈیو تھی جو علیسہ کے سابق بوائے فرینڈ انٹرنیٹ پر جاری کردیا جبکہ یہی شخص علیسہ کوکچھ عرصے تک بلیک میل بھی کرتارہا، ایسی ہی ایک ویڈیو اس شخص نے پولیس کو شکایت موصول ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی کردی۔ اداکارہ و ماڈل نے بتایاکہ پولیس کو شکایت کے بعد اس کی والدہ اور بھائی نے اس کیساتھ قطع تعلق کرلیا ، اب اس کے پاس ایک مندر یا دوست کے گھر رہائش کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،علیسہ کو آخری مرتبہ فلم ’My Husband’s Wife‘ میں دیکھاگیاتھا،وہ کئی میوزک ویڈیوز بھی کرچکی ہیں جبکہ عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’آئینہ‘کی رواں سال اگست میں ریلیز متوقع ہے۔