بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا

datetime 8  جولائی  2026 |

پشاور(این این آئی)پشاور میں ممانی کیساتھ مبینہ تعلقات کے معاملے پر بھانجے نے ماموں کو راستے سے ہٹانے کیلیے قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں 10روز قبل شہری کے اندھے قتل کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا صدام ریاض نے تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دس دن قبل شہری کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے ملوث ملزمان فیصل ولد شمشاد اور یوسف ولد شجاعت کو گرفتار کرلیا۔مدعی فضل الرحمان نے تھانہ متھرا پولیس کو مورخہ 27جون 2026کو اپنے بھائی مقتول عبد الرحمن کی نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ واقعہ کے فورا بعد مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اندھا قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

افسرانِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر شب و روز محنت کرتے ہوئے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش جاری رکھی، جس کے نتیجے میں کیس کو کامیابی کیساتھ ٹریس کرکے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم فیصل کے اپنی ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے جس پر ان نے اپنے ماموں عبدالرحمان کو راستے سے ہٹانے کیلیے فائرنگ کر کے قتل کیا۔دوران تفتیش پولیس کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ ملزم نے دوست یوسف سے پستول لی جبکہ دیگر ساتھیوں نے بھی اس معاملے میں سہولت کاری کی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…