ممبئی (مانیٹرنگ) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ متعدد فلموں میں اچھی پرفارمنس کے باوجود بھی انہیں کبھی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہوں نے متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا جس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا،اس کے باوجود بھی انہیں ان فلموں پر ایوارڈ نہیں دیا گیا لیکن وہ خوش ہیں کہ ان کو ان کی محنت کا ثمر ان کے اربوں فین کی صورت میں ملتا ہے جو انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کی فلموں پر بھی اچھے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔