ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی ان باصلاحیت اور باہمت ہیروئنز میں ہوتاہے جو اپنے کردار پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔اس کی ایک مثال ان کی سلمان خان کے ساتھ فلم’’سلطان‘‘ہے۔اس فلم کے بارے میں ابھی بہت کچھ منظر عام پر آنا باقی ہے تاہم ایک جریدے کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے ریسلر بننے کے لیے خوب محنت کی یہاں تک کہ ہریانہ کے اس روائتی کھیل کے حوالے سے فلم میں اپنے کردار میں مزید جان ڈالنے کے لیے انھوں نے مقامی خواتین ریسلرز سے بھی مدد لی۔انوشکا شرما نے ان ریسلر لڑکیوں سے وہ داؤ پیچ سیکھے جو انھوں نے اپنے فلمی کردار میں آزمانے تھے۔انوشکا شرما نے ان لڑکیوں سے مقامی ہریانوی زبان بھی سیکھنے کی کوشش کی ،چھوٹے چھوٹے قصبات کی ان لڑکیوں نے انوشکا کو مقامی زبان کو درست طریقے سے بولنا بھی سکھایا۔