ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنے والد اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فن کا جادو گر قرار دیدیا ہے۔انھوں نے یہ بات امیتابھ بچن کی نئی فلم’’تین‘‘میں ان کی لاجواب پرفارمنس دیکھ کرکہی۔اپنے ٹوئٹ میں ابھیشک بچن کہتے ہیں کہ میں نے ’’تین‘‘دیکھی ہے جس میں میرے ڈیڈ امیتابھ بچن نے حیران کن کردار کیا ہے وہ ایک جادوگر کی طرح اس فلم میں ہرجگہ چھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس نے فلم ’’تین‘‘نہیں دیکھی وہ پہلی فرصت میں فلم دیکھے اور امیتابھ بچن کی اداکاری کے سحر میں کھوجائے۔