جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

8سال کی عمر میں دنیائے موسیقی میں قدم رکھنے والے شہنشاہ غزل، تاریخ کے جھروکوں سے کچھ یادیں

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔مہدی حسن18 جولائی 1927ء کو بھارت کے ضلع جے پورکے گاؤں جھنجھرومیں پیدا ہوئے اورتقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے انھوں نے 8سال کی عمر میں پہلی بار پرفارم کیا جب کہ غزل گائیکی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہورسے 1957ء میں کیا۔ ان کا موسیقی کے معروف گھرانے کلاونت سے تعلق تھا، ریڈیوپر ’’گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے‘‘ پہلی مشہور غزل تھی ، فلمی گائیکی کی ابتدا فلم’’ شکار‘‘ سے کی۔ مہدی حسن نے جو بھی گیت گایا وہ امر ہو گیا۔فلمساز شباب کیرانوی کی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں مہدی حسن نے ایک گیت ’’یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم،کہانی محبت کی زندہ رہے گی‘‘ گایا تو دھوم مچ گئی۔خواجہ پرویز کے لکھے ہوئے فلم چاہت کے ایک گیت ’’پیار بھرے، دو شرمیلے نین‘‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی۔ان کی شہرت سرحد پار پہنچی تو گلوکارہ لتا منگیشکر یہ کہنے پر مجبور ہو گئیں کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔ انھوں نے28سال تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ امتیازاور تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا،1979ء میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑاایوارڈ ’’کے ایل سہگل ‘‘ دیا ۔ آخری ایام میں وہ کافی عرصے تک علالت میں رہے اوربالاآخر 13جون 2012 ء کواپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…