لاہور( این این آئی)ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عائشہ عمر عید الفطر کے بعد اپنی ویڈیو البم بنائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے بطور گلوکارہ اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جسکے دو گانوں کی ویڈیو بنا کر نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کی جائے گی ۔ عائشہ عمر اپنی ویڈیوا لبم کی ریکاردنگ عید الفطر کے بعد شروع کریں گی جس وہ خود بھی ماڈلنگ کریں گی ۔