ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ دبنگ سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا ونچر کی قربتیں بالی وڈ میں ہرجگہ زیربحث ہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور لولیا اس سال کے آخر میں شادی کرلیں گے تاہم سلمان خان نے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔نئی اطلاع کے مطابق لولیا ونچراپنے بوائے فرینڈ کے زیادہ سے زیادہ قریب رہنے کے لیے ان کے گھر کے قریب اپنا گھر خریدنے کا پروگرام بنارہی ہیں۔ لولیا نے سلمان کے گھر کے قریب نیا فلیٹ ڈھونڈنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بات درست ہوئی تو پھر ان دونوں کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل نہیں ہوگا۔