ممبئی(مانیٹر نگ ڈیسک) ماضی میں سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ماضی کے ہیرو چندرا چور سنگھ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میرے تیرے سپنے‘‘ سے آغازکیا اور فلم ’’ماچس ‘‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ اپنے فنی سفر میں اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں فلم ’’جوش‘‘اور ’’دل کیا کرے‘‘ شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے اپنی پر کشش شخصیت کے باعث جلد ہی نوجوانوں اور خواتین میں بے انتہا مقبولیت حاصل کرلی تھی لیکن فلم نگری میں جگہ بنانے کے باوجود اداکار چندرا چور سنگھ نے جلد ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور آخریبار فلم ’’ضلع غازی آباد‘‘ میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار چندرا چور سنگھ کونئے روپ نے بالکل بدل کررکھ دیا ہے اور ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے جب کہ اداکار کے چہرے پر ڈھلتی عمر اور موٹاپے کے آثار نمایاں ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم نگری کے ہدایتکاروں نے ان سے جلد منہ کیوں موڑا۔۔