ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ فلم عاشقی 3 میں کام نہیں کر رہی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی دوستی کے سلسلے میں کئی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بھی آئی تھی لیکن اس کے بعد بھی یہ بحث تھی کہ عالیہ اور سدھارتھ بھٹ کیمپ کی آنے والی فلم عاشقی 3 میں نظر آئیں گے۔مکیش بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عالیہ بھٹ عاشقی 3 میں ہوں گی۔تاہم عالیہ نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سدھارتھ نے اس فلم کولے کر دلچسپی دکھائی تھی لیکن فی الحال فلم کی سکرپٹ لیول پر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فلم کا حصہ رہیں گی یا نہیں یہ تو وہ فلم سائن کرنے کے بعد ہی بتا پائیں گی۔واضح رہے کہ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔