جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہتر ہے، معروف بھارتی گلوکارہ نے اعتراف کر لیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)معروف گانوں ’’نمک عشق دا‘‘ اور’’سسرال گیندا پھول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ہندوستانی گلوکارہ ریکھا بھردواج کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہتر ہے۔ریکھا نے گزشتہ سال پاکستانی فلم ’’بن روئے‘‘ کے لیے بھی ’’چھن چھریا‘‘ گانا گیا جو کہ ان کا پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے پہلا کام تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں ریکھا نے پاکستانی فلم کے لیے گانے کو ایک ایکسچیج پروگرام قرار دیا۔ریکھا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عاطف اسلم اور غلام علی صاحب جیسے صلاحیتوں سے مالامال فن کار موجود ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کی انڈسٹری میں بہت فرق نہیں سوائے اس کے کہ دونوں جگہوں پر مختلف طرز کا میوزک ترتیب دیا جا رہا ہے۔مگر ریکھا کا ماننا ہے کہ پاکستانی میوزک کو ہندوستان پر کچھ فوقیت حاصل ہے۔ریکھا کے مطابق پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہت آگے ہے، وہ اپنی گانے کے مصرعوں کو آواز میں مارتے نہیں ہیں اور گانوں کی روح کو برقرار رکھتے ہیں۔ وہ اپنا لوک کلام اور غزلوں کو ایک ساتھ لے کر آتے ہیں اور انہیں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…