ممبئی(این این آئی) بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کی عدالت کے حکم پر پولیس نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986 میں فلم ’’سلطنت‘‘سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے ملی جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اوراپنی فنی کیرئیر میں تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم اب فلم نگری کی مشہور اداکارہ کو دھوکا دہی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اوران کے شوہر جے مہتا پر 8 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ان کے خلاف لالپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر کی کمپنی سے 2013 میں اسکولوں میں جدید تعلیم کے سلسلے میں معاونت کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے لیے انہیں ابتدائی طور پر 8 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کی گئی تاہم کمپنی کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اداکارہ اوران کے شوہر سمیت 6 افراد پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ جوہی چاؤلہ اپنے شوہر کی کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر اورڈائریکٹر بھی ہیں۔
جوہی چائولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے خلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان



















































