جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھر لی

datetime 5  جون‬‮  2016 |

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی معرودف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اْن کا کہنا تھا ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کاوہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کو دیکھ کر فلم میں کام کرتی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی فلم ’’بول’’ دیکھی ہے جو ان کو بہت پسند آئی تھی۔اداکارہ سے فلم ’’خاموش پانی’’ کے بارے میں پوچھاگیا تو ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم دیکھی نہیں ہے لیکن ان کو یقین ہے فلم بہت اچھی ہوگی۔ودیا بالن سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی،تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کا وہ ضرور کریں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اْن کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی،لیکن ان کو کالز آئی تھیں جس میں اداکارہ کو پاکستانی فلم کی کہانی سنانے کی پیشکش کی تھی،ودیا نے زندگی چینل کی تعریف بھی کی جس پر پاکستانی ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…