اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سپیشل فورس نے لیبیامیں داعش کیخلاف نیا اور انوکھا ہتھیار اپنا لیا‘ برطانیہ کی خصوصی سیکیورٹی فورسز داعشی جنگجوؤں کو نفسیاتی طور پر شکست دینے کیلئے بالی ووڈ میوزک استعمال کر رہی ہے،داعشی جنگجوؤں کو تنگ کرنے کیلئے خالی گاڑیوں میں بھارتی میوزک کو انتہائی تیز آواز میں چلایا جاتا ہے جس سے وہ نفسیاتی طور پر پریشان ہو جاتے ہیں، برطانیہ کی خصوصی فوج کو پاکستانی نژاد انٹیلی جنس افسر نے مشورہ دیا تھا کہ بھارتی موسیقی داعشی جنگجوؤں کو تنگ کرتی ہے، پاکستانی نژاد انٹیلی جنس افسر کی اس تجویزپر لیبیا میں سرتے ٹاؤن سے باہر نکلتے ہوئے برطانوی فوج نے صبح کے وقت دو کاروں کو پارک کرتے ہوئے بالی وڈ موسیقی چلائی‘یہاں برطانوی فوج داعشی جنگجوؤں سے مقابلے کیلئے لیبیا کی افواج کو خصوصی تربیت دے رہی تھی‘برطانوی فوجیوں نے ’’دی مرر‘ کو بتایا کہ ’’ہمیں ان عسکریت پسندوں کی نفسیات کو بھڑکانے اور انہیں حواس باختہ کرنے کی ضرورت تھی تا کہ وہ اپنے ٹھکانوں سے باہر نکلیں اور ہمیں ان کے بارے میں صحیح وقت پر پتہ چل جائے ‘ ہمیں داعشی جنگجوؤں کے ٹھکانوں‘ ان کی کمزوریوں اور موسیقی کے ذریعے تک ان کی رسائی کے وقت میں معلومات حاصل ہوئیں۔ ہم ایک ہی وقت میں جنگجوؤں کا نفسیاتی طور پر پریشان کر رہے تھے اور ان کی جنگی قوت ‘ مہارت و استعداد کار کا جائزہ لے رہے تھے جس کا نتیجہ مثبت نکلا‘‘۔