ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی مادھوری ڈکشٹ سے فلم ’’دل‘‘ کے سیٹ پرشرارت اس وقت مہنگی پڑگئی جس پر اداکارہ انہیں مارنے کے لیے ہاکی لے کر پیچھے دوڑتی رہیں۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے میں بھی مشہور ہیں تاہم اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ مذاق کیا جو انہیں مہنگا پڑگیا ۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے 1990 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’دل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے شرارت کی جو انہیں اس قدر ناگوار گزری کہ فوراً غصے میں آگئیں اور سیٹ پر عامر خان کو مارنے کے لیے ہاکی لے کر دوڑیں جس پر اداکار کو بھاگ کر اپنی جان بچانی پڑی تاہم عامر خان نے مذاق پر معافی مانگی اور آئندہ مذاق کرنے سے توبہ کرلی جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی شرارت کا واقعہ خود مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا ہے۔واضح رہے کہ اداکار عامر خان اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’’دل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔