ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ بیو عرف کرینہ کپور شوہر سیف علی خان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں‘ سیف علی خان خوشی سے نہال ہو گئے۔سپاٹ بوائے ڈاٹ کا م کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ تین ماہ کے حمل سے ہیں۔ یہی نہیں کرینہ کپور اور شوہر سیف علی خان کا حالیہ لندن کا دورہ بھی اسی سلسلے میں عمل میں آیا جس کا مقصد اداکارہ کو آرام پہنچانا تھا۔ واضح رہے 2012ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے سیف علی خان اور کرینہ کپور کا یہ پہلا بچہ ہو گا۔یاد رہے اداکارہ متعدد بولی ووڈ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ علا وہ ازیں انکی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب ‘‘ ہے جس میں کرینہ ڈاکٹر شیوانی کے روپ میں دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی