ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی آج انتیس ویں سالگرہ ہے ۔ مست نینوں والی دبنگ حسینہ بالی وڈ میں آئی اور چھا گئی ۔شوخ و چنچل اس حسینہ نیصف اول ہیروز کے ساتھ جوڑی بنائی ۔ لٹیرا میں سوناکشی کی سنجیدہ اداکاری فلم بینوں کو خوب بھائی ۔ اداکارہ نے کئی فلموں کے گانوں میں خصوصی پرفارمنس دی ۔سوناکشی نے سَن آف سردار ، آر راجکمار ، ایکشن جیکسن میں اپنے فن کا جادو چلایا ۔ اداکارہ ان دنوں اکیرا اور فورس ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہونے والی فلم دبنگ کے ذریعے نہ صرف سوناکشی کو فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان حاصل ہوئی بلکہ انہیں اس فلم میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی ملے ۔