ممبئی(این این آئی) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے بچن نے فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی سے انکار کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی ہے اور اب تک کئی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم میں بے باک مناظر کی عکس بندی سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں شوٹنگ کے دوران اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی سے انکار کردیا جس کے بعد کرن جوہر نے اسکرپٹ میں ردوبدل کرتے ہوئے پر جوش مناظر کی عکس بندی کی ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریارائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔