پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

فن موسیقی میں غزل کو ایک خاص مقام حاصل رہا ہے‘اداکارہ سلمیٰ آغا

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) موسیقی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی ہے۔ خاص طورپرغزل کے شعبے میں توان گنت نام ایسے ہیں جنہیں پاکستان ہی نہیں بلکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھرمیں بہت سراہا گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہمارے غزل گائیکوں کا انداز اورکلام کا انتخاب ہے۔شہنشاہ غزل مہدی حسن، اقبال بانو، فریدہ خانم ، غلام علی ، پرویزمہدی، غلام عباس سمیت دیگرغزل گائیکوں نے جس طرح سے اس شعبے کو دنیا بھرمیں انمول بنایا ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ واداکارہ سلمیٰ آغا نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے یہ سب سے خوشگوار لمحات ہوتے ہیں جب وہ کسی بھی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے جائے تو وہاں پر اس کا کھڑے ہو کر استقبال کیا جائے۔ میرے نزدیک اس سے بڑا کوئی دوسرا ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ فن موسیقی میں غزل کو ایک خاص مقام حاصل رہا ہے ۔ معروف شعراء کرام کے کلام کولوگوں تک پہنچانے میں غزل گائیکوں نے اہم کردارادا کیا۔ جس طرح سے انھوں نے سچے سروں کے ذریعے کلام کوپیش کیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل بھی غزل سننے کے لیے بے تاب دکھائی دیتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمیٰ آغا نے کہا کہ میں خود کوبہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے عظیم غزل گائیکوں کوسننے اوران کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ان عظیم فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پرپاکستان اورغزل کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، جس پرمجھ سمیت ہرایک پاکستانی کوفخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ میوزک کے ایک بڑے پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں، اس میں موسیقی کی کون کون سی صنف شامل کی جائے گی، وہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، مگرمجھے امید ہے کہ جب یہ پروجیکٹ مارکیٹ میں آئے گا تواچھا اورمنفرد میوزک سننے والوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…