ممبئی(آئی این پی) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں منٹو کا کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نندیا داس نے اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ” میرے ذہن میں منٹو کے کردار کو ادا کرنے کے لئے اداکار نواز الدین صدیقی کا نام تھا، کیونکہ نواز الدین صدیقی اس کردار اس کی گہرائی کے مطابق کرنے کے اہل ہیں“۔شائستہ اور دھیمہ لہجے رکھنے والے فنکار نواز الدین صدیقی نے اپنی کرئیر کا آغاز حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان اور لنچ بکس سے کیا تھا۔یہ فلم سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی جارہی تاہم منٹو کی زندگی کے آخری کچھ سال اور خاص طور پر تقسیمِ برصغیر کے وقت کے کچھ مناظر پیش کیے جائیں گے، فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں ممبئی اور لاہور میں مکمل کی جائے گی۔