ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار شکیل صدیقی اپنے فن کے استاد ہیں مجھ سمیت تمام فنکار ان کے فن کے مداح ہیں ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کامیڈی میں بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جن کی ٹائمنگ اتنی اچھی ہو۔ شکیل بھائی کی اداکاری سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے میں تو انھیں استاد کا درجہ دیتا ہوں ، انھوں نے شکیل صدیقی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شکیل صدیقی نے کہا کہ شاہ رخ خان کا میں شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میرے لیے ایسے تعریفی الفاظ ادا کیے جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ¾شا ہ رخ ایک بڑے اسٹار ہیں جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ¾ اس موقع پر اداکارہ بھارتی نے بھی شکیل صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا ¾شکیل صدیقی ان دنوں ممبئی میں موجود ہیں اور وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں اور چند روز قیام کے بعد اس پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ممبئی چلے جائیں گے۔