جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر کی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری،کرداراداکرنیوالی اداکارہ کانام بھی سامنے آگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری متاثر ہو گئی ٗ تھرل فلم میں دیویہ دتہ حنا ربانی کے اسٹائل میں جلوہ گر ہونگی ۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کی آنے والی تھرل فلم ارادہ میں دیویہ دتہ ایک بھارتی سیاستدان رامندیپ کے کردار میں نظر آئیں گی ٗ جس کا اسٹائل اور طور اطوار بالکل حنا ربانی کھر جیسے ہونگے فلم میں دیویہ دتہ کے علاوہ نصیر الدن شاہ اور ارشد وارثی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ حنا ربانی کو 2011 میں دورہ بھارت کے دوران کافی سراہا گیا، جب انہوں نے دہلی ہوائی اڈے پر قدم رکھا تو سب کی نظریں ان پر مرکوز ہوگئی تھیں۔ موسم کے لحاظ سے زیب تن کیے ہوئے اْن کے نیلے رنگ کے لباس، ہیئر اسٹائل، سن گلاس اور ہینڈ بیگ انڈین میڈیا میں خوب سرخیوں کی زینت بنے اور انھیں ماڈل جیسی وزیر قرار دیا گیا۔اپنے کردار کی حنا ربانی کھر سے مماثلت کے حوالے سے دیویہ دتہ کا کہنا تھا کہ یہ قصداً نہیں تھا ٗکردار بہت جاذب نظر ہے اور بالکل ویسا ہی معلوم ہوتا ہے، جس طرح حنا ربانی کھر نظر آتی ہیں ٗ جب میں اس گیٹ اَپ میں سیٹ پر آئی تو بہت سے لوگوں نے بتایا کہ میں حنا ربانی کی جیسی لگ رہی ہوں اور چونکہ تاثرات کافی مثبت تھے لہذا ہم نے یہ گیٹ اَپ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا.انھوں نے بتایا کہ رامندیپ عزم و ہمت والی ایک پنجابی خاتون ہیں، مجھے اس کے لیے زیادہ تیاری نہیں کرنی پڑی کیونکہ ڈائریکٹر اپرنا سنگھ اور نشانت تری پیتھی جانتے تھے کہ انھیں کیا کرنا ہے اور میں نے صرف ان کے وژن کو فالو کیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…