واشنگٹن(نیوزڈیسک) پریانکاچوپڑا کو خودکشی کی خبروں کے بعد خوشی کی بڑی خبر مل گئی،امریکی صدر برراک اوباما نے بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کھانے پر وائٹ ہاو¿س مدعو کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ اداکارہ بھارتی فلم نگری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں جس کے بعد اب انہیں ہالی ووڈ میں ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو وائٹ ہاو¿س میں کھانے کی دعوت پر مدعو کرلیا ہے جہاں ان کے ہمراہ ہالی ووڈ اداکاربریڈلی کارپر اور لوسی لیو سمیت صف اول کے اداکار شریک ہوں گے جب کہ اداکارہ نے وائٹ ہاو¿س میں کھانے کی دعوت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے تاہم وائٹ ہاو¿س میں کھانے کی تقریب رواں ماہ کے اواخر میں منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈین جانسن کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری ٹی وی سٹار پریتی یو شا بینرجی کی خودکشی کے صدمے سے باہر نہیں ا?ئی تھی کہ سپر سٹار پریانکا چوپڑا کے سابقہ مینجر نے اداکارہ کے بارے میں حیران کن انکشافات کر کے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔پریانکا کے سابقہ مینجر پرکاش جاجو نے یہ تہلکہ خیز انکشافات سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی متعدد ٹویٹس کے ذریعے کیے۔ انہوں نے کیا کہا، یہ ٹویٹس ملاحظہ فرمائیے”پریانکا چوپڑا اب بہت مضبوط نظرا?سکتی ہیں لیکن اپنے مشکل ایام کے دوران وہ بہت کمزور تھیں۔ انھوں نے دو سے تین مرتبہ خودکشی کی کوشش کی لیکن میں نے انھیں کسی نہ کسی طرح روک لیا۔“”والدین کو اپنی بیٹیوں کو فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کیلئے ممبئی اکیلا نہیں بھیجنا چاہیے۔“”جب لڑکیاں ممبئی میں اکیلی رہتی ہیں تو شراب اور منشیات ان کی روزمرہ عادت بن جاتی ہے اور کوئی انھیں روکنے والا نہیں ہوتا۔“”جب اس نے میرا خیال نہیں رکھا تو میں ان باتوں کو کیوں چھپاو?ں۔ پریانکا چوپڑا اور عاصم (پریانکا کے سابقہ بوائے فرینڈعاصم مرچنٹ) میں روزانہ جھگڑا ہوتا تھا، رات کے 2 بجے، 3 بجے مجھے فون کرتی اور میں اسے رات کے وقت عاصمکے گھر سے لے کر ا?تا، پھر اس کو سمجھابجھا کے اس کے گھر چھوڑ دیتا۔“”ایک بار میڈم(پریانکاچوپڑا) عاصم سے جھگڑا کر کے خود کشی کے لئے وسائی(ممبئی کا ایک علاقہ) پہنچ گئی، بڑی مشکل سے سمجھا بجھا کہ اسے واپس لایا۔“”پریانکا چوپڑا عاصم مرچنٹ کی ماں کے بہت قریب تھیں۔ 2002 ئ میں ان کی وفات نے پریانکا کو اتنا صدمہ پہنچایا کہ اس نے فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ میں عین ا?خری لمحے پر پہنچا اور اسے پکڑا۔ اسے ایک کرسی سے باندھنا پڑا، حتیٰ کہ فلیٹ کی تمام کھڑکیوں پر گرل لگا دی گئی۔“پرکاش جاجو کے ان انکشافات نے بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے، تاہم پریانکا چوپڑا کی طرف سے ان بیانات پر کوئی تبصرہ تاحال سامنے نہیں ا?یا۔ واضح رہے کہ پرکاش اور پریانکا میں اختلافات کے بعد پریانکا نے انھیں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ پریانکا کے والد کی طرف سے 2008 ئ میں پرکاش کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی۔
پریانکاچوپڑا کو خودکشی کی خبروں کے بعد خوشی کی بڑی خبر مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
وراثت
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































