بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا کی خودکشی، وجہ کیا بنی؟ انکشافات نے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری ٹی وی سٹار پریتی یو شا بینرجی کی خودکشی کے صدمے سے باہر نہیں آئی تھی کہ سپر سٹار پریانکا چوپڑا کے سابقہ مینجر نے اداکارہ کے بارے میں حیران کن انکشافات کر کے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔پریانکا کے سابقہ مینجر پرکاش جاجو نے یہ تہلکہ خیز انکشافات سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی متعدد ٹویٹس کے ذریعے کیے۔ انہوں نے کیا کہا، یہ ٹویٹس ملاحظہ فرمائیے”پریانکا چوپڑا اب بہت مضبوط نظرآسکتی ہیں لیکن اپنے مشکل ایام کے دوران وہ بہت کمزور تھیں۔ انھوں نے دو سے تین مرتبہ خودکشی کی کوشش کی لیکن میں نے انھیں کسی نہ کسی طرح روک لیا۔“”والدین کو اپنی بیٹیوں کو فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کیلئے ممبئی اکیلا نہیں بھیجنا چاہیے۔“”جب لڑکیاں ممبئی میں اکیلی رہتی ہیں تو شراب اور منشیات ان کی روزمرہ عادت بن جاتی ہے اور کوئی انھیں روکنے والا نہیں ہوتا۔“”جب اس نے میرا خیال نہیں رکھا تو میں ان باتوں کو کیوں چھپاؤں۔ پریانکا چوپڑا اور عاصم (پریانکا کے سابقہ بوائے فرینڈعاصم مرچنٹ) میں روزانہ جھگڑا ہوتا تھا، رات کے 2 بجے، 3 بجے مجھے فون کرتی اور میں اسے رات کے وقت عاصمکے گھر سے لے کر آتا، پھر اس کو سمجھابجھا کے اس کے گھر چھوڑ دیتا۔“”ایک بار میڈم(پریانکاچوپڑا) عاصم سے جھگڑا کر کے خود کشی کے لئے وسائی(ممبئی کا ایک علاقہ) پہنچ گئی، بڑی مشکل سے سمجھا بجھا کہ اسے واپس لایا۔“”پریانکا چوپڑا عاصم مرچنٹ کی ماں کے بہت قریب تھیں۔ 2002 ء میں ان کی وفات نے پریانکا کو اتنا صدمہ پہنچایا کہ اس نے فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ میں عین آخری لمحے پر پہنچا اور اسے پکڑا۔ اسے ایک کرسی سے باندھنا پڑا، حتیٰ کہ فلیٹ کی تمام کھڑکیوں پر گرل لگا دی گئی۔“پرکاش جاجو کے ان انکشافات نے بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے، تاہم پریانکا چوپڑا کی طرف سے ان بیانات پر کوئی تبصرہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ پرکاش اور پریانکا میں اختلافات کے بعد پریانکا نے انھیں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ پریانکا کے والد کی طرف سے 2008 ء میں پرکاش کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…