ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’روبوٹ‘‘ کا سیکوئل بننے جا رہا ہے جس میں تامل فلموں کے نامور اداکار رجنی کانتھ اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم روبوٹ II کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھا رتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’روبوٹ2‘‘ میں اکشے کمار کے منفی کردار کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جس میں اکشے ایک ولن کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ 350کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ا س فلم کے بار ے میں کہا جا ر ہا ہے کہ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلموں میں شامل ہے جس میں رجنی کانتھ اور اکشے کمار کے درمیان لڑائی کا ایک سین فلمانے پر 20 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار او ر رجنی کانتھ کے علاوہ ایمی جیکسن بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔
فلم ’’روبوٹ‘‘ میں اداکار رجنی کانتھ اور اکشے کمار کردار نبھانے کیلئے تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































