ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی کامیاب فلم ’کہانی‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں ارجن رامپال بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ارجن رامپال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا اور ساتھ ہی فلم کے ہدایت کار سجوئے گھوش کو مبارکباد بھی دی۔ارجن کا کہنا تھا ’سجوئے گھوش اور فلم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات، جلد ہی میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گا۔فلم ’کہانی‘ ودیا باگچی نامی ایک حاملہ خاتون کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش میں کلکتہ روانہ ہوتی ہیں۔اس فلم میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ودیا بالن کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب ارجن رامپال اس وقت اپنی فلم’ ’راک آن 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔
ودیا کی کامیاب فلم’’کہانی‘‘ میں ارجن رامپال اہم کردار کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ب...
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
-
نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اپریل میں بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری



















































