اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خو رو ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، کسٹم حکام مقررہ مدت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہ کر سکے ایان علی کی دبئی جانے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں وزارت داخلہ کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایان علی کا نام 10 روز بعد نکال دینا ہے اور اب وہ گھڑی قریب ہے کہ ایان علی بیرون ملک جا سکیں گی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکل جانے کی صورت میں تین مختلف نجی ایئرلائنز میں دبئی جانے کی بکنگ کا فیصلہ کیا ہے یہ بکنگ رواں ہفتے کرائی جائے گی امکان ہے کہ ایان علی 20 مارچ کے بعد دبئی جائیں گی ۔ ان کے ملازمین اور دیگر عملہ 20 مارچ کو دبئی روانہ ہو جائے گا جس میں تین ماڈلز اور دو دیگر ملازم شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے تاحال کوئی اپیل تیار نہیں کی ہے کہ جس کے تحت ایان علی کا نام ای سی ای ل سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی جا سکے عدالت کی جانب سے مقررہ مدت بھی ختم ہو رہی ہے