ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے جیل میں قید کے دوران شاعری کرتے ہوئے 500 اشعار لکھ ڈالے۔بالی ووڈ اداکارسنجے دت کا شمارفلم نگری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جب کہ سنجو بابا جیل میں قید کے دوران مختلف مصروفیات رہیں جس میں لفافے بنانا اور کمیونٹی ریڈیو پر آرجے کے فرائض سر انجام دینا شامل ہے تاہم اب منا بھائی نے جیل کی قید کے دوران ایک اور حیرت انگیز کام کرنے کااعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ کے سنجو بابا جیل میں قید کے دوران شاعربن گئے اور500 اشعار بھی کہہ ڈالے جب کہ اس حوالے سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں اب حقیقی شاعر بن چکا ہوں کیوں کہ جیل میں قید کے دوران 2 ساتھیوں سے متاثر ہوکر شاعری شروع کردی تھی اور 500 اشعار لکھ چکا ہوں جنہیں بہت جلد ایک کتاب کی صورت میں شائع کروں گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔
بالی ووڈ کے سنجو بابا جیل میں قید کے دوران شاعربھی بن گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































