بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ اداکارائیں جنہوں نے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی معاشرے میں حجاب کو خاص اہمیت حاصل ہے ،حجاب نہ صرف خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ اب تو حجاب فیشن انڈسٹری کا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی اداکارئیں بھی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔ خوبصورت اور فیشن ایبل حجاب نہ صرف آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں بلکہ انہیں پہن کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے،ہماری شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکاراﺅں نے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ۔ آج ہم آپ کو ان اداکارﺅں کے بارے میں بتائیں گے جو حجاب کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت شان سے استعمال کرتی ہیں۔

سعدیہ امام
سعدیہ اما م ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کما یا ہے،لیکن شادی کے بعد وہ شوبز انڈسٹری میں نہایت کم نظر آتی ہیں۔انہوں نے حجاب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حجاب عورت کو تحفظ فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نرگس
پاکستانی اسٹیج ڈراموں کی معروف فنکارہ نرگس کو کون نہیں جانتا انہوں نے کافی لمبا عرصہ اسٹیج پر پرفارمنس دیتے ہوئے گزارا ہے ،لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے شوبز کو خیر باد کہتے ہوئے اسلامی طرززندگی کو اپنا شعائر بنالیا ہے،اب وہ باقائدہ حجاب لینے لگی ہیں۔

اریج فاطمہ
اریج پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اپنی نجی زندگی میں اکثر حجاب میں نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ حجاب میں وہ اور بھی زیادہ حسین دکھائی دیتی ہیں۔

عروج ناصر
عروج ناصر مارننگ شو کی معروف میزبان ہیں انہوں نے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا ہے ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں تقریباً ہر تقریب میں حجاب پہنتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اپنی ا س عادت کو کبھی نہ ختم ہونے دوں۔

وینا ملک
وینا ملک پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ شخصیت ہیں ،شادی کے بعد ان کی زندگی پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے،ان کی یہ تبدیلی بعض اوقات دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔ان کی شخصیت نہ صرف اندرونی طور پر تبدیل ہوئی ہے بلکہ ظاہری طور پر بھی انہوں نے خود کو بہت زیادہ تبدیل کرلیا ہے۔اپنی نجی زندگی میں وہ مکمل طور پر باپردہ یعنی حجاب پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔

آمنہ شیخ
آمنہ شیخ پاکستان کی بہترین ماڈل اور اداکارہ ہیں وہ بھی حجاب کو پرموٹ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ڈرامہ سیریل ام کلثوم میں انہوں نے اسلامی لڑکی کا کردار نبھاتے ہوئے حجاب کواپنی شخصیت کا حصہ بنایا تھا ۔حجاب میں ان کا معصوم حسن مزید نکھر گیا تھا۔

سنبل اقبال

اس میں کوئی شک نہیں کہ سنبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں وہ اپنی نجی زندگی میں تو حجاب نہیں لیتیں لیکن اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل میں انہوں نے ایک مذہبی اور سلجھی ہوئی لڑکی کا کردار نبھاتے ہوئے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کیا ہے،دوران حجاب وہ اور زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…