بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شریک سفرسے بچوں کے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں‘ پریانکا

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) پریانکا چوپڑا آجکل انڈسٹری میں صرف کامیابیاں اپنے نام کرنے میں مصروف ہیں۔ انکا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی زندگی میں صرف بچوں کیلئے کسی مرد کی ضرورت ہے۔فلم فیئر میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انھیں بچے بہت پسند ہیں اور وہ شادی کے بعد بہت سارے بچے پیدا کرنے کی خواہشمند ہیں۔ علا وہ ازیں وہ اس حقیقت سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ ہمارا معاشرہ شادی کے بنا پیدا ہونے والے بچوں کو کس حیثیت سے جانتے ہیں لہٰذا انھیں اپنی زندگی میں شریک سفر کی ضرورت صرف بچوں کے حصول تک کیلئے ہے۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ انھیں ہیرے بھی بے حد پسند ہیں لیکن انھیں ہیرے حاصل کرنے کیلئے کسی مرد کی کو ئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ خود اپنی پسند کے مطابق ہر چیز خریدنے کی سکت رکھتی ہیں۔زندگی میں محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ محبت کی انکی زندگی میں خاص جگہ ہے۔ ان کی زندگی میں صرف وہی شخص جگہ حاصل کر سکتا جو ان سے سچی محبت کرتا ہو کیونکہ انھیں دھوکہ دہی پسند نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اگر کبھی انکے جیون ساتھی نے انکے ساتھ دھوکہ کرنے کی کو شش کی تو اسے سبق سکھانے میں دیر نہیں کریں گی۔سابق حسینہ عالم کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے رشتے میں جھوٹ اور فریب پر یقین نہیں رکھتیں۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب بولی ووڈ میں 33سالہ اداکارہ جلد پرکاش جاہ کی فلم ”گنگا جل“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…