سونم کپور کو ہم عصر اداکاراؤں سے گالیاں پڑنے لگیں
پونا (آئی این پی)معروف اداکارہ سونم کپور کو بولی ووڈ انڈسٹری میں فیشن آئیکون کہا جاتا ہے۔ خوبرو اداکارہ نے فلم فیئر گلیمر اینڈ سٹائل ایوارڈز کی کور لانچ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھیں انڈسڑی میں فیشن ٹرینڈ سیٹ کرنے کی بنا پر اکثر اوقات ہم عصر اداکاراؤں کی طرف سے گالیوں سے نوازا جاتا ہے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ نے حال ہی میں ان سے کہا کہ تمھارے نت نئے فیشن کی وجہ سے مجھے ہر دن خوبصورت اور سٹائلش نظر آنے کیلئے بہت سے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی سب سے ذیاہ خوشی ہے کہ ساتھی اداکارائیں کچھ بھی کہتی رہیں تاہم لوگ انھیں فیشن ایبل کہنے کی بجائے سٹائلش کہتے ہیں۔ انھوں نھے بتایا کہ انھیں سٹائلش کہلوانا بے حد پسند ہے۔ واضح رہے چند روز قبل اداکارہ آتھیا شیٹی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ سونم کپور انکی فیشن آئیکون ہیں۔ جبکہ سونم کا آتھیا کے متعلق کہنا ہے کہ وہ کسی غزل کی طرح حسین ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































