منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھا ‘کرینہ کپور

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھا مگر ان کی فیملی نے شروع میں انہیں سپورٹ نہیں کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ کپور خاندان سے تعلق ہونے کے باعث میں ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھی، میں فلموں میں اکشے کمار اور سلمان خان کو دیکھ کر کہتی تھی کہ ایک دن میں ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی جس پر میری بہن کرشمہ کا کہنا تھا کہ یہاں سے باہر نکل جاو¿ اور پڑھائی کرو۔کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین بھی ان کے اداکاری کی طرف بڑھتے رجحان کو دیکھ کر کافی پریشان تھے جس کے باعث انہیں بورڈنگ اسکول میں داخلہ دلا دیا گیا تھا۔بولی وڈ اداکاراو¿ں کا ذکر کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ متعدد اداکاراﺅں سے متاثر ہیں جن میں سے ایک کنگنا رناوٹ ہیں۔اپنی شادی شدہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ انہیں شادی کے رشتے پر بہت بھروسہ ہے اور سیف ان کے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوئے ہیں اور وہ یہ امید کرتی ہیں کہ سیف ہمیشہ ایسے ہی رہیں۔کرینہ اس وقت بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ان کے ہمراہ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…