اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

شاہ رخ کے ایک اشتہار پر ان کے مداح کو 15لاکھ روپے مل گئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان نے فلموں کے ساتھ ساتھ اشہارات سے بھی کافی کامیابی حاصل کی ہے، ان کا ہندوستان کی ایک گوری رنگت کی کریم کے اشتہار میں اداکاری کرنا کس کو یاد نہیں ہوگا؟ لیکن شاہ رخ کی اشتہار میں دی گئی کریم استعمال کرنے کی ایک صلاح نے ان کے مداح کو 15 لاکھ روپے دلا دیے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ خان ایک مداح نے یہ اشتہار دیکھا تو کریم استعمال کرنا شروع کردی، تاہم نکہیل نامی اس لڑکے نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کریم نے اسے نہ تو گوری رنگت دی اور نہ ہی خوب شکل بنایا۔نکہیل نے بعد میں متعلقہ حکام کے پاس شکایت درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ اس کریم کے اشتہار کی وجہ سے اسے شدید ذہنی دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔نکہیل کا کہنا تھا کہ اشتہار میں دکھایا گیا کہ شاہ رخ خان اس بلندی پر اس کریم کو استعمال کرنے کے بعد پہنچے اور 3 ہفتوں میں یہ آپ کی رنگت کو گورا کر سکتی ہے۔متعلقہ حکام نے نکہیل کی شکایت پر کریم کمپنی کو 15 لاکھ جرمانہ بھرنے کا حکم دے دیا اور کمپنی کے اشتہارات کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…