اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کرینہ کو پاکستانی فلم میں کام کرنے والی بالی ووڈ اے لسٹ کی پہلی اداکارہ کا اعزاز

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان جلد پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم سائن کر رہی ہیں۔کرینہ کپور خان بولی وڈ کے”اے لسٹ“ اداکاروں میں سے پہلی اداکارہ ہوں گی جو کسی پاکستانی فلم میں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ لائف کے مطابق ’خدا کے لیے‘ اور ’بول‘ جیسی بہترین فلمیں بنانے والی پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور نے کچھ عرصہ قبل کرینہ کپور کو فلم کے حوالے سے ای میل کی جس کے بعد اداکارہ نے مکمل کہانی جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔کرینہ جلد پاکستانی فلم کو سائن کرنے کے لیے دبئی میں شعیب منصور سے ملاقات کریں گی۔یاد رہے کہ کرینہ کپور اس سے قبل شعیب منصور کی فلموں کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکی ہیں۔فی الوقت کرینہ اپنی آنے والی بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ارجن کپور ان کے ہمراہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کرینہ کی آخری ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…