اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی نے شاہ رخ خان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
Shahrukh Khan
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرا (نیوزڈیسک)سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو، فلموں میں ان کے کام اور عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے لیے، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ڈگری حاصل کرنے کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ اس کے کتنے مستحق ہیں لیکن چونکہ اس سے انھیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی، تو انھیں لگتا ہے کہ وہ اس کے اتنے حق دار تو ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے کئی بار دن میں 18 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے، اس کا کوئی ملال نہیں ہے۔ آپ جب تفریحی صنعت میں ہوتے ہیں تو لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے۔‘انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ اداکار خود پرست ہوتے ہیں۔شاہ رخ کے مطابق اداکار خود پرست نہیں ہوتے اگر ایسا ہوتا تو میں اپنے سے بالکل مختلف قسم کے انسان کی کردار ادا نہیں کر پاو ¿ں گا۔ آپ مختلف دنوں میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں، ایسے میں آپ خود پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے، خود پرست ہونے کی تو بات دور ہے۔انھوں نے کہا کہ کئی بار حقیقی شاہ رخ اور پردے پر نبھائے گئے کردار کے درمیان لائن دھندلی پڑ جاتی ہے۔جب آپ 18 گھنٹے میک اپ لگا کر رول کرتے رہتے ہیں تو یہ بتانا ذرا مشکل ہو جاتا ہے کہ اصل شاہ رخ کون ہے۔ آپ خود سے دور ہو جاتے ہیں۔ شاید اپنے بچوں کے ساتھ میں اپنے اصل روپ میں رہتا ہوں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت میں اب خواتین بھی اپنا مقام بنا رہی ہیں انھیں مکمل انصاف ابھی نہیں مل پا رہا ہے، ان کے ساتھ امتیازی سلوک اب بھی ہوتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں انہیں یکساں فیس ملنی چاہیے تاہم اس میں وقت لگے گا۔ میں اپنی کمپنی میں بنی فلموں میں ہیروئنوں کا نام پہلے دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ بالی وڈ کی اداکاراو ¿ں کو کم پیسے ملتے ہیں لیکن اب حالات بدل بھی رہے ہیں۔بالی وڈ کے سپر سٹار نے کہا کہ ان کی فلموں کو کامیاب بنانے میں اداکاراو ¿ں کا کردار ان سے زیادہ رہتا ہے، وہ زیادہ محنت کرتی ہیں لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں ملتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…