اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کنگنا رنا وت نے ایک مرتبہ پھر دیپکا پر الزام لگا دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکاراو¿ں کنگنا رناوت اور دیپکا پڈوکون کے درمیان کافی عرصہ سے سرد جنگ جاری ہے تاہم اب اس لڑائی میں مزید شدت آرہی ہے کیونکہ کنگنا نے دیپکا پڈوکون پر اس کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کردیا ہے۔یہ الزام فلم ”کٹی بٹی“کی اداکارہ نے حال ہی میں مشہور صحافی راجیو مساند کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران لگایا۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میرے دیپکا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے ایک دوسرے کے لیے کسی قسم کے جذبات نہیں ہیں اور اگر اتفاق سے ہم دنوں کسی تقریب میں اکٹھی ہو بھی جائیں تو ایک دوسرے کے گلے نہیں ملتی اور دوسروں کی طرح جذبات کا اظہار نہیں کرتیں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وہ جگہ چھوڑ دوں جہاں دیپکا موجود ہو۔کنگنا کا کہنا تھا کہ جب لوگ زبردستی دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا شروع کردیتے ہیں تو اچھی بھلی چیزیں بھی بگڑ جاتی ہیں اسی لیے میں کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی ایسا کرنے والوں کو پسند کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے والوں کو اپنے کام پر توجہ دینا چاہیے تاکہ وہ بھی اس مقام پر پہنچ سکیں جس پر آج میں موجود ہوں اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب وہ اپنی فلموں کام اور اپنی پرفارمنس پر بھر پور توجہ دیں گی۔انٹرویو کے دوران سونم کپور کے متعلق سوال پر کنگنا کا کہناتھا کہ سونم بہت ہی پیاری لڑکی ہے، اس کے ساتھ میرا کوئی موازنہ نہیں۔ وہ بہت اچھا کام کررہی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی دوسری اداکاراو¿ں سے آگے نکل جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…