ممبئی (نیوزڈیسک)بولی وڈ نئے اداکار سورج پنچولی کا کہنا ہے کہ اگر وہ سلمان خان کی کوئی فلم کرنا چاہتے تو وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ ہوتی۔انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو میں سورج کا کہنا تھا کہ کاش فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں وہ اداکاری کرتے اور اگر کبھی اس فلم کا ریمیک بنا اور انہیں اداکاری کی آفر کی گئی تو وہ ضرور اس میں اداکاری کریں گے۔سورج پنچولی اس وقت فلم ’ہیرو‘ میں اداکاری کر رہے ہیں جس کی پروڈکشن دبنگ اداکار سلمان خان کی ہے۔اس فلم میں سورج کے ہمراہ اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔نکہیل ایڈوانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم سبھاش گھئی کی 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیرو‘ کا ریمیک ہے۔سورج پنچولی کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ سلمان خان نے انہیں اس فلم کے لیے منتخب کیا۔فلم ’ہیرو‘ 11 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































