ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کام سے انکار کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اکثر اداکاروں کی کوشش ہے کہ وہ کسی مشہور شخصیت کی زندگی پربنائی جانے والی فلم میں کام کریں اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا بھارتی خاتون باکسر میری کوم اور فرحان اختر بھارتی اتھلیت میکا سنگھ پر بنائی جانے والی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں مگر اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک بائیوپک میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ دنوں بھارتی کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر کرن بیدی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کرن بیدی کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی مگر انھوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں کرینہ نے کرن بیدی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں جب فلم کی پیشکش کی گئی تو انھوں نے فوراً ہی اس میں کام کرنے سے انکار کردیا اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ وہ خود کو کسی کی سوانح عمر ی پر بنائی جانے والی فلم کا حصہ نہیں بنانا چاہتیں کیونکہ وہ ایسے کردار نہیں نبھا سکتیں۔
کرینہ کپور خان جو ان دنوں ابھیشک چوبے کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ”اڑتا پنجاب“ اور آر بالکی کی فلم ”کی اینڈ کا “ میں کام کر رہی ہیں کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں میرا پہلے سے ایک مقام اور نام ہے اور مجھے خود کو مزید بلند کرنے کے لیے ایسی کسی فلم کی ضرورت نہیں جس میں خود کو دوسرے کی زندگی میں ڈھال لوں۔
اداکاراو¿ں کو ہیروز کی نسبت کم معاوضہ ملنے کے سوال پر کرینہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ معاوضے کے معاملے میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا اور انھیں مردوں کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا ہے اور مجھے بھی اکثر فلموں میں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر جس طرح سے خواتین پر مبنی فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے سے محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی خواتین اور مردوں میں قائم یہ امتیاز ختم ہوجائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…