ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آشابھوسلےنے آخرکار پاکستان کی برتری تسلیم کرلی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی شہرہ آفاق گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شاعری اور موسیقی پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان اچھا کام ہورہا ہے۔جرمنی میں اپنے میوزک کنسرٹ کے موقع پر انٹرویو میں آشا بھوسلے نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے وہ افراد جو اردو بولنا اور لکھنا جانتے ہیں وہ بھی بہت اچھا نہیں لکھ رہے جب کہ پاکستان میں اچھے گیت لکھے اور گائے جارہے ہیں۔ بالی ووڈ میں آج کل جو گانے لکھے جارہے ہیں وہ بے سروپا اور بے معنی ہیں جسے کوئی بھی گا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب اداکار بھی گلوکار بن گئے ہیں، اگر ان گلوکاروں کو ’تو جہاں جہاں چلے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا، یا انتظار کریں گے تیرا قیامت تک ‘ جیسے نغمے گانے کو کہیں گے تو وہ انہیں نہیں گاسکیں گے۔آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پاکستانی موسیقی اور گیت بہت شوق سے سنتی ہیں گزشتہ 60 برسوں سے غلام علی کو سن رہی ہیں اس کے علاوہ وہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی بھی بہت بڑی مداح ہیں کیونکہ انہیں موسیقی اور گائیکی سے عشق ہے۔بالی ووڈ میں گانوں کے گرتے ہوئے معیار پر انہوں نے کہا کہ اب شاہ رخ اپنے گانے خود گارہے ہیں اور سلمان خان بھی گیت گارہے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ پس منظر میں گانے والے گلوکاروں کی ضرورت اب ختم ہوگئی ہے اور اب ہمارے لیے کوئی کام نہیں ہے اور گانے بھی اس انداز میں نہیں لکھے جارہے۔ لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ لوگوں کو بتدریج یہ احساس ہوگا کہ وہ کیا گا رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…