ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف علی خان کی ممبی میں لڑائی ،مدعی کاصلح کرنے سے انکار

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر 2012 میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں مارپیٹ کے مقدمے کے مدعی اقبال میر شرما نے صلح سے انکار کردیا ہے۔سیف علی خان فلموں کے علاوہ عام زندگی میں بھی ایکشن میں نظر آتے رہتے ہیں جب کہ فلموں کی طرح ممبئی کے تاج ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں مار پیٹ کرنا چھوٹے نواب کو مہنگا پڑگیا جس کے بعد 2012 میں مارپیٹ کے مقدمے میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے تاج ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں مار پیٹ کے مقدمے میں فریقین کو کورٹ سے باہر صلح کرنے کی مہلت دی گئی تھی جب کہ مقدمے کے مدعی غیرملکی تاجر اقبال میر شرما نے اداکار کے ساتھ کسی قسم کی صلح صفائی سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب ان کے خلاف ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر اداکار کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان اور ان کے 2 ساتھیوں بلال امروہی اور شکیل کو 22 فروی 2012 میں تاج ہوٹل میں تاجر اقبال میر شرما کی جانب سے درخواست کے بعد گرفتار کرلیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…