جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سلمان خان اورکترینہ کیف پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آئندہ فلم میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فلمی حلقوں میں خبرگردش کررہی ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اتل اگنی ہوتری کی آنے والی فلم میں پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سلمان خان نے بھارتی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ اتل اگنی ہوتری کی فلم میں کام کررہے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے بات نہیں کرسکتے۔ سلمان خان اور اتل اگنی ہوتری نے 2011میں بلاک بسٹر فلم ”باڈی گارڈ“ دی تھی۔ کترینہ کیف نے اس فلم میں آئٹم سانگ کیاتھا۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میںکترینہ ہوئی تو انہیں اچھا لگے گا، لیکن وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔ فلم ایکشن سے بھرپور لو اسٹوری ہوگی جسے کبیر خان ڈائریکٹ کریں گے۔ اگر کترینہ فلم میں کام کرنے پر رضامند ہوجاتی ہیں تو یہ سلمان اور کترینہ کی ’پارٹنر‘، ’یووراج ‘، ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد پانچویں فلم ہوگی۔ فی الحال سلمان خان اپنی ہوم پروڈکشن ’ہیرو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…