ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ فنکارجو حاتم طائی سے کم نہیں،جانیئے کس نے،کب اور کیسے کتنا پیسہ لٹایا؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، امیتابھ بچن اور کرن جوہر کی فراخدلی کا یہ عالم ہے کہ کسی کے کام سے خوش ہوئے تو سادہ سا شکریہ ادا کرنے کے بجائے اس پر مہنگی ترین گاڑیوں اور دیگر قیمتی تحفوں کی بارش کردیتے ہیں۔۔آیئے آج بالی وڈ کی کچھ ایسی شخصیات کے بارے میں بات کی جائے جو اصل زندگی میں ’حاتم طائی‘ سے کسی طور کم نہیں۔ ان کی فراخدلی کا یہ عالم ہے کہ کسی کے کام سے خوش ہوئے تو سادہ سا شکریہ ادا کرنے کے بجائے اس پر مہنگے مہنگے تحفوں کی بارش کر دیتے ہیں۔اب شاہ رخ خان کی مثال ہی لے لیجیئے۔ وہ جب بھی کسی سے خوش ہوتے ہیں یا تو مہنگی ترین گاڑی تحفہ دے دیتے ہیں یا کوئی اور ایسا ہی مہنگا سا کوئی گفٹ۔ ’انٹرٹیمنٹ ون انڈیا‘ ویب سائٹ کے مطابق ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک چھوٹے سے گانے میں کام کرنے کا زیادہ تر فنکاروں نے ان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ مگر، شاہ رخ خان نے ان31فنکاروں کو شکریہ کے طور پرانتہائی مہنگے اور قیمتی تحفے دیئے۔اتنا ہی نہیں، بلکہ فلم کی ریلیز کے بعد فلم کی کاسٹ میں شامل ارجن رامپال اور انوبھو سنگھ سمت دیگر کو بطور تشکر پانچ بی ایم ڈبلیو سیون کاریں تحفے میں دے دیں، جبکہ ایک کار کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔امیتابھ بچن نے فلم میکر وندو ونود چوپڑا سے فلم ’ایک لوویا‘ میں کام کرنے کا صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔ لیکن، ونود نے بدلے میں انہیں انتہائی قیمتی اور دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ’رولز رائس فینٹم‘ کار تحفے میں دی۔سلمان خان بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جو ناصرف سب کے بہی خواہ ہیں، بلکہ جن سے پیار کرتے ہیں انہیں اکثر و بیشتر قیمتی تحائف سے نوازتے رہتے ہیں۔ ان کے حوالے سے پچھلے دنوں یہ افواہ بھی گردش کررہی تھی کہ انہوں نے کترینہ کیف کو دو قیمتی گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔ ایک ’بلیک ایس یو وی‘ اور دوسری ’آڈی‘۔ اِن گاڑیوں کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔وہ فلم ’باڈی گارڈ‘ کی تیاری کے دنوں میں اپنی ساتھی فنکارہ کرینہ کپور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بی ایم ڈبلیو اور راج ببر کو مرسیڈیز بھی گفٹ دے چکے ہیں۔کرن جوہر کی فلم ’اگنی پتھ‘ کے آئٹم سانگ ’چکنی چنبلی۔۔‘ میں کام کرنے کا معاوضہ کترینہ کیف نے ایک پائی بھی نہیں لیا۔ لیکن، کرن نے کترینہ کو گفٹ میں دنیا کی مہنگی کاروں میں سے ایک ’فراری‘ کا تحفہ دے کر خود انہیں حیران کردیا۔اسی طرح، ادیتیہ چوپڑا رانی مکھرجی کو تحفے میں سوا کروڑ مالیت کی گاڑی ’آڈی اے ایٹ ڈبلیو 12‘ بطور تحفہ دے چکے ہیں۔ابھیشیک اور ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی ارادھیہ اور بھی زیادہ لکی ہیں۔ جس وقت ان کی عمر صرف چار ماہ تھی انہیں ابھیشیک نے پہلے ’آڈی ایٹ‘ کار، پھر ایک مکان اور اس کے بعد ’بی ایم ڈبلیو منی کوپر‘ کار تحفے میں دی۔ اس کی مالیت کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں۔عامر خان کی بات کریں تو جب ان کے بھتیجے عمران خان کی پہلی فلم ’جانے تو۔۔یا جانے نا‘ کامیاب ہوئی تو عامر نے انہیں ’بی ایم ڈبلیو‘ کار تحفے میں دی۔ اور جب ان کی فلم ’مترو کی بجلی کا من ڈولہ‘ بن کر تیار ہوئی تو فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج نے انہیں ایک قیمتی موٹر سائیکل ’رائل ان فیلڈ 500سی سی‘ تحفے میں دی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…