ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملی نغموں نے خون گرما دیا، آج بھی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، فنکار

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) آج پوری قوم یوم دفاع 6ستمبر بھر پور انداز سے منا رہی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی طرح فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ بھی پیش پیش ہیں۔ سرکاری اورنجی چینلزپرخصوصی نشریات پیش کی جائیں گی جب کہ 1965ءکی جنگ کے ہیروز کوشاندارانداز سے ٹریبیوٹ بھی پیش کیے جائینگے۔
اس حوالے سےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ پاک وطن کی تاریخ میں ماہ ستمبرکوایک خاص مقام حاصل ہے۔ 1965ئ میں جب دشمن ملک بھارت کی بزدل فوج نے اچانک راتوں رات پاکستان پر حملہ کیا تو افواج پاکستان نے انہیں اپنے جوابی حملے میں ایسا سبق سکھایا کہ اس کے بعد ناصرف بھارت بلکہ پوری دنیا کواس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا کہ پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے جوان ہردم تیارہیں۔ وہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ توپیش کرسکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے۔
اداکارہ ثناءنے کہا کہ 6 ستمبرکا دن یوم دفاع کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھرمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے جب کہ سرکاری اورنجی چینلز پرخصوصی پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہیں۔ ملی نغموں سے ستمبرکی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کوجہاں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ، وہیں پاکستان کے ان عظیم گلوکاروںکوبھی ٹریبیوٹ پیش کیاجاتا ہے جنھوں نے ایسے ملی نغمے ریکارڈ کروائے جن کوسن کرآج بھی فوجی جوان ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی وطن عزیز کی حفاظت کے لیے دشمن سے لڑنے مرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ 1965ءکی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اورانہیں واپس جانے پرمجبورکردیا۔ فوجی جوانوں اورلوگوںکا حوصلہ بڑھانے کے لیے ملکہ ترنم نورجہاں نے ریڈیو پاکستان پرجاکرملی نغمے ریکارڈ کروائے‘ ان کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ آج بھی ماضی کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس طرح پہلے خصوصی ملی نغمے بنتے رہے ہیں۔
اسی طرح آج بھی تمام لوگ افواج پاکستان کو ٹریبیوٹ اورقوم کویکجاکرنے کے لیے ایسے گیت بنا رہے ہیں جن کا مقصد دشمن تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے اوراگرانھوں نے دوبارہ ایسی کوئی غلطی کی توپھران کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ ہمیں اپنی فوج اوراس کے سپاہیوں پرفخر ہے۔ اداکارکاشف محمود نے کہا کہ افواج پاکستان کے تمام جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں کہ جوسرحدوں پردن رات پاک سرزمین کی حفاظت کررہے ہیں۔
جب ہم لوگ اپنے گھروں میں آرام کے ساتھ سورہے ہوتے ہیں تواس وقت ہمارے فوجی جوان دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملانے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اداکارمعمررانا نے کہا کہ ہماری فوج ایک طرف دہشتگردوں سے مقابلہ کررہی ہے اوردوسری طرف ہمارے دشمن کوبھی ان کے ناپاک عزائم سے خبرداررکھتی ہے۔ جہاں تک بات 65ئ کی جنگ کی ہے تووہ جنگ تاریخ کاحصہ بن چکی ہے۔ اس موقع پرجس طرح سے افواج پاکستان نے ملک کا دفاع کیا اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی‘ ہمیں اپنی فوج کے جوانوں پرفخر ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…