قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں ایک عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی شکیرا اور دوسری کوبرادیِس کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔وکلا نے ان کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں کہ وہ عوامی اخلاق کی توہین ہیں اور ان کی وجہ سے مصری خواتین کا تصور خراب ہو رہا ہے۔اس سال مارچ کے مہینے میں ایک معروف رقاصہ صفیناذ کو قومی پرچم کی توہین کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔وہ ایک وڈیو میں قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیبِ تن کیے نظر آئی تھیں۔ایک اور رقاصہ سلمیٰ الفولی کو بھی جولائی میں ایک وڈیو میں مختصر لباس پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید ہوئی تھی۔اس وڈیو کو بنانے والے کیمرہ مین کو بھی چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایک اور شخص کو جس نے وڈیو بنائی تھی اور اس میں نظر بھی آیا تھا، اس کی غیر موجودگی میں ایک سال قید کی سزا کا حکم ہوا دیا تھا۔